چکوال کی مختلف تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:09

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چکوال کی مختلف تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق شہر کی نسبت دیہی علاقوں میں سرکاری اور شاملات کی سینکڑوں کنال اراضی پر قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا نے قبضے جما رکھے ہیں اور پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں سرکاری اراضی واگزار کروائی جارہی ہے جس کے بعد آئندہ چند روز میں چکوال شہر میں آپریشن شروع کردیا جائے گا اور شہر میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے گی، واضح رہے کہ چکوال شہر میں تین مرلہ سکیم سے ملحقہ پرانی بہکڑی روڈ، محلہ انوار آباد، جہانگیر ٹاؤن، محمد علی ٹاؤن، مگھی روڈ، ڈھکو روڈ،بھون روڈ، ڈھوک فیروز اور مختلف علاقوں میں بااثر شخصیات نے سابقہ ادوار حکومت میں صاحبان اقتدار کی چھتر چھایہ تلے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی اونے پونے داموں فروخت کررکھی ہے

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں