چکوال،ہلکی بارش سے گردو غبار بیٹھ گیا،موسم سرد ہونے کیساتھ خوشگوار

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو شروع ہونے والی ہلکی بارش پیر کے روز بھی صبح کے وقت تک جاری رہی جس کی وجہ سے گردو غبار بیٹھ گیا اور موسم سرد ہونے کیساتھ خوشگوار ہوگیا اور خشک سردی کا خاتمہ ہونے سے نزلہ، ذکام، کھانسی، فلو اور نمونیہ کی بیماریوں میں بھی کمی آنے کا امکان۔

(جاری ہے)

ہلکی بارش سے رات کو ہی بجلی کا بریک ڈائون شروع ہوگیا اور پورے ضلع چکوال میں کئی ٹرانسفارمرز کے فیو ز اڑ گئے جبکہ آدھے چکوال کی بجلی بند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق منگل کو بھی موسم ابر آلود رہے گا البتہ 12دسمبر سے 16دسمبر تک چمکیلی دھوپ سے موسم پھر انتہائی خوشگوار ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں