غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) قصبہ چک ملوک تھانہ صدر کے علاقے میں غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹرمحمد اسلم نے دوران گشت و پڑتال مخبر کی خاص اطلاع پرچھاپہ مارا تو ملزم محمود اختر ولد محمد یوسف ساکن چک ملوک نے اپنی دکان میں ایک کین پٹرول جس میں تیس لیٹر پٹرول تھا اور غیر قانونی طریقے سے فروخت کررہاتھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں