چکوال،نامعلوم چور گھرسے طلائی زیورات، پرائز بانڈ چوری کرکے لے گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 22:47

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) قصبہ ارڑ تھانہ چوآ سیدنشاہ کے علاقہ میں نامعلوم چور گھرسے طلائی زیورات، پرائز بانڈ اور دیگر سامان چوری کرلے گئے۔

(جاری ہے)

صوبیدار دوست محمد ولد محمد خان ساکن ارڑ تحصیل چوآسیدنشاہ ضلع چکوال نے استغاثہ دیا کہ وہ رہائشی مکان میں بوجہ خرابی صحت سوگیا، صبح نماز کیلئے مسجد جاتے ہوئے دیکھا تو اندر کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور کنڈے بھی ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا، اس کے پڑوسی میجر عبداللہ کے گیٹ کا کنڈا بھی ٹوٹا ہوا تھا، اس کے گھر سے طلائی زیورات کانٹے، چوڑیاں وزنی دو تولے، گانی ایک، پرائز بانڈ مالیتی40ہزار روپے، دو عد د کمبل ایرانی، کپڑے زنانہ، مردانہ غائب تھے جو کسی نامعلوم ملزم /ملزمان نے چوری کرلیے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں