ڈپٹی کمشنر چکوال کا تحصیل لاوہ کا دورہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے تحصیل لاوہ کا ہنگامی دورہ کیا اور تحصیل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ لاوہ پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال اور تحصیلدار ملک سلیم اقبال نے ڈپٹی کمشنر کا استقبا ل کیا ۔پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس لاوہ کا معائنہ کیا اس موقعہ پہ ایکسین بلڈنگ سعادت اللہ ہاشمی اور ایس ڈی او بلڈنگ مہر شہباز اختر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل کمپلیکس کی تعمیر میں موجود مسائل کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ، رورل ہیلتھ سنٹر اور گھبیر ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر اصغر اور ایس ڈی او سمال ڈیمز پرویز بوسال کو معاملات بہتر بناے کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کو کہا کہ آپ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی کریں اور ان منصوبوں میں درپیش مسائل کو فوری طور پہ حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں