چکوال،انسدادِپولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرچکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 97% بچوں کوپولیو ویکسین پلوائی گئی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹارگٹ ان تین دنوں میں پورا نہ ہوسکا ۔

ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلا رہی ہیں اور بسوں اور اڈوں پر بھی مسافر بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے اوران ٹیموں کی نگرانی بھی موثر انداز میں کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی پولیوویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں