روڈ سیفٹی کے بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے چکوال شہر میں واک اور سیمینار کا اہتمام

پیر 14 جنوری 2019 23:46

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے نارتھ زون سید حشمت کمال کی خصوصی ہدایت پر روڈ سیفٹی کے بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے چکوال شہر میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

واک میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن چکوال کے صدر ذوالفقار میر سمیت چکوال کامرس کالج کے طلباء اور موٹر وے پولیس افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے بارے میں مختلف قسم کی ہدایات درج تھیں۔واک کا آغاز چکوال کامرس کالج سے ہو اجو تحصیل چوک سے ہوتی ہوئی چکوال پریس کلب پر اختتام پذیرہوئی۔اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سید عمران عباس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں