چکوال،کوئلے کی مائن سے قیمتی سامان چوری

بدھ 16 جنوری 2019 17:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قصبہ ڈلوال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں کوئلے کی مائن سے بیٹریاں ،ریڈیٹر اور میزائل پمپ مالیتی ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

وجاہت حیدر ولد ابرار حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ سہیل کول کمپنی کا سپروائزر ہے، گزشتہ رات ملزمان راجہ انوار احمد ولد عبدالستار ساکن ڈلوال ،محمد خان ولد محمد افسر ساکن تھوہا راجگان ، احمد خان ولد گل باز ساکن میانوالی نے مائن سے تین عدد بیٹریاں،سیلف ریڈیٹر ،میزائل پمپ جن کی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے چوری کرلیے ہیں۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں