چکوال،پولیو کی ٹیم کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 18:06

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پولیو کی ٹیم کیساتھ بدتمیزی کرنے اور انہیں دھمکیاں دینے والے 6افراد کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

شاہ نواز ولد حاجی محمد سرور ساکن منارہ نے تحریری درخواست دی کہ پولیو ٹیم کیساتھ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ پولیو ٹیم نے کیری ڈبہ کو روک کر بچوں کو پولیو ویکسین دینا چاہی تو گاڑی میں موجود ملزمان عمران ولد جہانگیر، عاشر ولد طفیل سکنائے منارہ اور چار نامعلوم افراد نے ان کو روکا اور ان کیساتھ بدتمیزی کی اور ان کو دھمکیاں دیں۔ اے ایس آئی بدر منیر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں