چکوال، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 18:06

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) قصبہ دلہہ تھانہ نیلہ کے علاقہ میں منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد اکرم نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال حسن رضا ولد ابرار حسین ساکن محلہ سادات کے قبضے سے 1100گرام چرس برآمد کرکے اس کیخلاف 9Cکا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اُدھر چوآسیدنشاہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں 480گرام چرس برآمد کرلی۔سب انسپکٹر محمد اسلم نے استغاثہ دیا کہ نصیب الرحمن ولد محمد دین ساکن محلہ مسعود آباد کے قبضہ سے چرس برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں