اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی طرف سے فروٹ و سبزی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے بدھ کے روز فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی اور فروٹ و سبزی کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔نائب تحصیلدار اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے آج جبیر پور روڈ سمن آباد میںرفیوزل پر ڈی ڈی ایچ کے ساتھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس کے حکم پر نائب تحصیلدار نے آج سبزی و فروٹ منڈی میںنیلامی کا معائنہ اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محسن اقبال نے آج BHUلاوہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر ادویات کی فراہمی وائٹ واش اور دیگر مرمت کے کاموں اور صفائی کے انتظامات کو معائنہ کے بعد تسلی بخش پایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر کہا ر محمد فہیم نے آج BHUنورپور کا اچانک دورہ کیا وہاں پر ڈیوٹی روسٹر ،سٹاف کی حاضری اور ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور تسلی بخش پایا اس موقع پرمیڈیکل آفیسر نے بتایا کہ ہیلتھ کونسل سے فنڈ نہ جاری ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جیب سے BHUکی تزئین و آرائش کی جس کو اسسٹنٹ کمشنر نے بہت سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں