چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کاچکوال سرکل کا دورہ

جمعرات 20 جون 2019 19:58

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے چکوال سرکل کا سرکاری دورہ کیا اور افسران سے آئیسکو کے ریکوری، لاسز، ڈیڈ ڈیفالٹرز، بجلی چوری، میٹریل کی فراہمی اور پینڈنگ کنکشن کے حوالے سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، منیجر کوآرڈی نیشن، S.E چکوال سید محمد عمر فاروق شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ایکسین چکوال، ایکسین تلہ گنگ، ایکسین پنڈدادنخان، ایکسین ڈھڈیال، ایکسین کنسٹرکشن چکوال کے علاوہ چکوال سرکل کے تمام SDO's اور ریونیو آفیسرز بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور تمام ایمپلائز کی محنت کا ثمر ہے کہ آج آئیسکو پاکستان کی صف اول کی کمپنی ہے لیکن اس کے باوجود بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اور تمام ایمپلائز اپنی کمپنی اور ملک کی بہتری کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ ہم اپنے کسٹمرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیو کنکشن کے حوالے سے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ صارفین کو جلد از جلد نیو کنکشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس حوالے سے میٹریل وافر مقدار میں سٹورز میں مہیا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل سٹاف کی سیفٹی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور واپڈا کی حفاظتی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ میٹنگ کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں