چکوال،بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:16

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قصبہ پہاڑخان تھانہ کلر کہار کے علاقے میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا سرفراز خان نے تحریری درخواست دی کہ دوران چیکنگ ہمراہ ٹیم ملزم محمد ندیم اسلم ولد محمد اسلم ساکن پہاڑ خان کا بجلی کا میٹر چیک کیا تو مذکورہ شخص میٹر کی مین PVC سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کررہا تھا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد شفیق نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں