صوفیاء، اولیاء کی تعلیمات سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کو فروغ ملا ہے،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء)معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نیگزشتہ روز بتایا کہ صوفیاء اور اولیاء کی تعلیمات سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کو فروغ ملا ہے اور حضرت شاہ ہمدان کا فروغ اسلام میں بڑا اہم کردار ہے۔ وہ مذہبی شخصیت سید مقصود ہمدانی سے گفتگو کررہے تھے۔ شہنشاء حسین نقوی نے مزید کہا کہ اولیائے اللہ کی اولاد اب اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیغام سے امن ، پیار محبت اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ اختلافات کے خاتمے کیلئے حضرت شاہ ہمدان سمیت دیگر صوفیاء اسلام کی تعلیمات ، رویوں اور کردار کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سید مقصود ہمدانی نے حضرت شاہ ہمدان کی تصانیف شہنشاہ حسین نقوی کو پیش کیں اور اس یقین کااظہار کیا کہ اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں کی جانے والے کوششیں رنگ لائیں گی اور تمام علماء باہمی اختلافات ختم کرکے امت مسلمہ کی بہتری کیلئے اکٹھے ہونگے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں