چکوال، ایک شخص نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کردیا

پیر 18 نومبر 2019 19:49

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) قصبہ تترال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

اعجاز حسین ولد محمد حسین سکنہ تترال کہون نے درخواست دی کہ وہ اپنے گھر کا گیٹ لگا رہا تھا کہ محمد عاطف بیگ ولد محمد اسلم بیگ سکنہ دیہہ مسلح بندوق12 بور آگیا اور ا س پر بانیت قتل سیدھے فائر کیے جو اسے دائیں ٹانگ کے مختلف حصوں پر لگے فائر کی آواز سن کر اس کا بیٹا عمران اعجاز موقع پر پہنچا تو اس پر بانیت قتل سیدھے فائر کیے جو چھرے اسکی بائیں ٹانگ پر لگے وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں