چکوال: ماہ جنوری میں ایوان عدل ضلع چکوال نی2ہزار521 سے زائد سول اور فوجداری مقدمات کا فیصلہ کر کے نئی تاریخ رقم کردی

جمعرات 20 فروری 2020 22:18

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ماہ جنوری میں ایوان عدل ضلع چکوال نی2ہزار521 سے زائد سول اور فوجداری مقدمات کا فیصلہ کر کے نئی تاریخ رقم کردی ، یہ فیصلے ضلع چکوال کی سول عدالتوں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتوں اور سیشن جج کی عدالتوں میں کیے گئے۔ضلعی عدالتوں نے فوجداری مقدمات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل کی17مقدمات سمیت مجموعی طو رپر 690 مقدمات کا فیصلہ کیا ، جبکہ ماہ جنوری میں کل513 مقدمات درج ہوئے جبکہ فیصلہ کے مقدمات کی تعداد زیادہ ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔690 فوجداری مقدمات میں قتل کی17 ، سیشن کی23 ،سول اپیلیں153 ،243ضمانتیں و دیگر نوعیت کی254مقدمات کا فیصلہ قانون کے مطابق میرٹ پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سول کورٹس ڈسٹرکٹ چکوال نے دوران ماہ جنوری 533سول مقدمات ،233فیملی مقدمات ،560فوجداری مقدمات اور505دیگر مختلف نوعیت کے مقدمات کافیصلہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر1831مقدمات نبٹائے جبکہ اس مقابلے میں دائر کردہ مقدمات کی تعداد1640ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ نے اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کا کم وقت میں فیصلہ کرکے عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے بارے میں تمام جج صاحبان کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں