چکوال، محلہ فیصل کالونی میں اسلحے کی نوک پر طلائی زیورات چھین لیے گئے

پیر 24 فروری 2020 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) محلہ فیصل کالونی میں اسلحے کی نوک پر طلائی زیورات چھین لیے گئے۔ بلال احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی ہمشیرہ بشریٰ سعید ہمراہ دو خواتین رکشہ پر سوار ہوکر فیصل کالونی جا رہے تھے کہ پیچھے سے دو موٹرسائیکل پر چار نامعلوم اشخاص آئے اور انہیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر خواتین سے طلائی زیورات چھین لیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں