قصبہ دلیل پور تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

جمعرات 27 فروری 2020 18:13

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) قصبہ دلیل پور تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔ محمد عظیم ولد خیال محمد سکنہ دلیل پور نے درخواست دی کہ میراچھوٹا بھائی محمد رفیق گھر جا رہا تھا کہ ملزم شاہد سلطان مسلح پسٹل، زاہد سلطان اور فہد سلطان پسران فتح خان سکنہ دلیل پور نے راستہ روکا اور شاہد سلطان نے اپنے پسٹل سے بانیت قتل پانچ چھ فائر کیے جو محمد رفیق کو لگے جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

وجہ عناد محمد رفیق اور شاہد سلطان کی آپس میں تلخ کلامی ہے۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں