چکوال، قصبہ پھلاہی تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں2افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کردیا

جمعہ 29 مئی 2020 21:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) قصبہ پھلاہی تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں2افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

راجہ مظہر حسین ولد راجہ محمد خان سکنہ پھلاہی نے بیان دیا کہ ملزم خالد حسین ولد راجہ محمد خان مسلح مسلح بندوق ، دائود خان ولد محمد خالد مسلح پستل میرے گھر آئے اور خالد نے بانیت قتل سیدھا فائر مجھ پر کیا جو کہ مجھے ٹانگ پر لگا میرے بیٹے بلال کو بھی فائر انگلی پر لگا ، وجہ عناد تلخ کلامی ہے۔ سب انسپکٹر منور خان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں