چکوال،کورونا کی دوسری لہر ،24گھنٹے میں تین افراد کورونا سے دم توڑ گئے

منگل 24 نومبر 2020 18:19

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کورونا کی دوسری شدید لہر نے ضلع بھر میں خونی پنجے گاڑ لیے اور24گھنٹے میں تین افراد کورونا سے دم توڑ گئے۔ تینوں مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال میں اس وقت کورونا کے مریضوںکی تعداد28ہے جس میں سے 9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں زیر علاج ہیںجبکہ مثبت کورونا کی19مریضوں جن کی بظاہر صورتحال بہتر ہے انہیں گھروں کے اندر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

کورونا کے فوکل پرسن ضلع چکوال ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ جہاں پر کورونا کے مریض کا نتیجہ مثبت آرہا ہے وہاں پر بے ترتیب ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک36مشتبہ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ڈاکٹر حسن کے مطابق کورونا کی موجودہ لہر شدید ہے اور اس کیلئے عوا م کو چاہیے کہ وہ کورونا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں