چکوال،ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے اینٹی پولیو ویکسینیشن راؤنڈ کے پہلے روز اچانک انسپکشن کر کے ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

پیر 30 نومبر 2020 23:38

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے اینٹی پولیو ویکسینیشن راؤنڈ کے پہلے روز اچانک انسپکشن کر کے ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ویکسی نیشن پر مامور ہیلتھ سٹاف کو ہدایت کی کہ بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کامل توجہ کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر میں مختلف مقامات پر بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن پر مامور ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ علاقوں میں بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کے لئے روزانہ کے مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن راؤنڈ کے دوران اچانک انسپکشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں