چکوال،ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی ویکسی نیشن کا دوسرا روز ایوننگ ریویو اجلاس

ویکسی نیشن پلان کے مقررہ اہداف کے مطابق پانچ سال تک عمر کے سو فیصد بچوں کی پولیو کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن کی تکمیل یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2020 23:56

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے انسداد پولیو مہم کی ویکسی نیشن کے دوسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس کے صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت سعادت علی خان، ڈی ڈی ایچ اوز، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قومی انسدادِ پولیو مہم کے رواں راؤنڈ کے دوسرے روز تک ضلع میں پانچ سال عمر کے ایک لاکھ تینتالیس ہزار چھ سو اٹھتر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور اب تک حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی یہ تعداد ویکسی نیشن پلان کے مقررہ ہدف کے نصف سے زائد ہے۔

ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے ویکسی نیشن کوریج کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ ویکسی نیشن پلان کے مقررہ اہداف کے مطابق پانچ سال تک عمر کے سو فیصد بچوں کی پولیو کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں