چکوال،چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑے

پیر 3 مئی 2021 18:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) تھانہ سٹی چکوال کے محلہ کیپٹن اورنگزیب سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ کیپٹن اورنگزیب کے رہائشی سرمد رحمان ولد فضل حق قریشی نے اپنی کورولا کار گھر سے باہر زیر تعمیر شہداء پارک کے قریب کھڑی کی،صبح جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گیا تو گاڑی موجود تھی لیکن جب صبح 8 بجے دیکھا تو گاڑی غائب تھی جس کو نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے،سرمد رحمان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ گاڑی اسکی زندگی بھر کی جمع پونجی ہے، جس سے وہ اپنا اور اپنے اہلخانہ کا روزی رزق کماتا ہے لہٰذا نامعلوم افراد کو گرفتار کرکے اسکی گاڑی برآمد کی جائے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں