تھانہ سٹی چکوال کے باہر بھائی کا بیوی کیساتھ ملکر ماں اور بہن پر تشدد

ہفتہ 28 مئی 2022 21:18

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) تھانہ سٹی چکوال کے باہر بھائی نے بیوی کیساتھ ملکر ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

انیلہ شہزادی دختر محمد ریاض ساکن ڈھوک فیروز نے بتایا کہ میں اور میری والدہ انکوائری کے سلسلے میں تھانہ سٹی آئے ہوئے تھے کہ میرا بھائی بلاول سلطان اور میری بھابھی رابطیہ رانی جنڈ خانزادہ وہاں آگئے اور ہم باہر نکلے تو میرے بھائی اور بھابھی نے ہمیں پکڑ لیا ،میرے بھائی نے میرے کپڑے پھاڑ دیے او رلوگوں کے سامنے عزت خراب کی، میری والدہ کو میری بھابھی نے بالوں سے پکڑ لیا اور گھسیٹنے لگے میری والدہ کے بھی کپڑے پھاڑ دیے، میرے اور میری والدہ کے جسم پر نشان ہیں بلاول نے میرا موبائل فون بھی توڑ دیا، اینٹ سے میرا سر پھاڑنے کی کوش کی اور ساتھ جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی ان دونوں نے مجھے اور میری والدہ کو جان کو جان کا خطرہ ہے لوگوں کی منت سماجت کرنے پر ہماری جان چھوڑی۔

اے ایس آئی مدثر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں