تحصیل کلرسیداں میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں مالی امداد کے حصول کیلئے رجسٹریشن ، اندراج کا آغاز

بدھ 2 اگست 2023 23:17

کلرسیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2023ء) تحصیل کلرسیداں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی امداد کے حصول کیلئے رجسٹریشن ، اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کلرسیداں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے میاں بیوی کے شناختی کارڈ، بچوں کا نادرا سے جاری شدہ ب فارم، بجلی / گیس کے بل اور 2 عدد موبائل سم نمبرز کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ آفس قاسم مارکیٹ پنڈی روڈ کلرسیداں میں رجسٹریشن کے لیے خاتون کے بیوہ یا مطلقہ ہونے یا خاندان کے کسی بھی فرد کی جسمانی معزوری کا نادرا میں اندراج ہونا ضروری ہے۔\378

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں