ڈسٹرکٹ کونسل چکوال کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس‘ 63 مسلم لیگ (ن) کے ممبران کی شرکت

ہفتہ 25 فروری 2017 22:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل چکوال کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہفتے کے روز زیر صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک محمد طارق اعوان منعقد ہوا جس میں63 مسلم لیگ (ن) کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس چوہدری محمد ساجد گوندل چیئرمین یونین کونسل اوڈھروال اور راجہ ساجد محمود چیئرمین یونین کونسل لہڑ سلطان پور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور محمد شہباز شریف نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ڈسٹرکٹ کونسل چکوال کی چیئرمین شپ کے لئے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا ہم نے اس فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد طارق اعوان آف ڈھلی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایااور وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اسی طرح 2013 ء کے عام انتخابات میں بھی ہم نے اپنے حلقہ کے موجودہ ایم این اے اور ایم پی ایز ٹکٹ ہولڈرز کو بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں