ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، امیرحیدر ہوتی

شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں، گفتگو

اتوار 26 نومبر 2023 22:10

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان سے روزگار کیلیے صبح شام لوگ آتے جاتے ہیں۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ یہاں تجارت بند کرنی ہے تو پہلے کارخانے یہاں لگائیں۔ سرحدوں سے متعلق پالیسی بنانے کا اختیار نگراں حکومت کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہونے چاہیئں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں۔رہنما اے این پی نے کہا کہ قبولیت سے اسمبلی جائیں گے تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں