چمن میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ پر حملہ

نامعلوم افراد کی جانب سے جے یو آئی ف رہنما کی گاڑی پر شدید فائرنگ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث حافظ حمد اللہ حملے میں محفوظ رہے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 فروری 2024 19:02

چمن میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ پر حملہ
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2024ء) چمن میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ پر حملہ، نامعلوم افراد کی جانب سے جے یو آئی ف رہنما کی گاڑی پر شدید فائرنگ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث حافظ حمد اللہ حملے میں محفوظ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی حافظ حمد پر بلوچستان کے شہر چمن میں حملہ ہوا۔

پولیس کے مطابق حافظ حمد اللہ پر چمن سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں حملہ ہوا، نامعلوم افراد کی جانب سے جے یو آئی ف کے رہنما کی گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی۔ حملہ 5 منٹ تک گاڑی پر فائرنگ کرتے رہے، تاہم بلٹ پروف گاڑی ہونے کے بعد حافظ حمد اللہ حملے میں محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا یہ بدھ کے روز پیش آنے والا دوسرا بڑا واقعہ تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے 2 اضلاع میں دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پہلا دھماکا بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
         

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں