چمن،ہم حکمرانوں کی دھونس دھاندلی اور خوف وہراس کی پرواہ کیئے بغیر ہرقیمت پر آزادی مارچ اسلام آباد کیلئے مردانہ وار نکلیں گے، رہنما جمعیت علماء اسلام

منگل 15 اکتوبر 2019 19:03

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) شہیداسلام مولانامحمد حنیف رح کے جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمد قاسم، شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام، شیخ الحدیث مولانا محمد صادق، مولانا گل محمد ترابی، حاجی عبیداللہ، مولانا مفتی محمد مسلم ودیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکمرانوں کی دھونس دھاندلی اور خوف وہراس کی پرواہ کیئے بغیر ہرقیمت پر آزادی مارچ اسلام آباد کیلئے مردانہ وار نکلیں گے، آزادی مارچ کوء ماء لال نہیں روک سکتا کشمیریوں سے اظھار یکجھتی اور موجودہ حکمرانوں کیخلاف احتجاج ھمارا حق ہے اور ہم یہ حق استعمال کرکے رہیں گے اگر ہمارے راستے بندکرنے کی کوشش کی گء تو اس سے پورا ملک جام ہوگاآزادی مارچ دین و ملت کے دفاع آئین کے تحفظ اور بالا دستی کے لئے کیا جارہا ہے تمام سیاسی جماعتوں ، تاجربرادری اور ڈاکٹرز سمیت دیگر تنظیموں نے آزادی مارچ کی حمایت اور شرکت کا اعلان کیااب بھی وقت ہے کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور مستعفی ہو کر صاف شفاف انتخابات کا اعلان کریںپاکستانی عوام اپنے آزادی کے جنگ لڑے اور ہمارے آزادی مارچ میں شامل ہوجائے انہوںنے کہا کہ شہیداسلام مولانا محمد حنیف رحمہ اللہ کی مشن کی تکمیل کیلئے آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھیں گے شہیداسلام کے خون سے انقلاب آئیگا، اور ان کے خون کی ہرقطرہ سے مولانا محمد حنیف پیدا ہونگے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں