چارسدہ ،ملزمان کی پولیس چھاپے کے دوران اندھادھند فائرنگ ،اے ایس آئی شہید ،دو پولیس اہلکار شدید زخمی

بدھ 8 مئی 2019 19:52

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) چارسدہ کے تحصیل تنگی کے علاقہ پلء میں ملزمان اشتہاری پر چھاپے کے دوران پولیس پر اندھادھند فائرنگ سے اے ایس آئی محبت خان شہید جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی کے علاقہ پلء میں پولیس چوکی گنڈھیری کے اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ ہوئی جب وہ ملزمان اشتہاری بلال، ہلال اور مصور کی گرفتاری کیلئے انکے گھر پر چھاپہ لگارہے تھے، فائرنگ سے ایس آئی محبت خان موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دو پولیس کانسٹیبل توصیف اور مصور شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جاںبحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تنگی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں