چارسدہ: ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا

مبینہ قاتل سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ،ملزم نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا،پولیس

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 22:13

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) چارسدہ میں پولیس نے ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرکے اسے قتل کرنے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا جب کہ ان 15 مشتبہ افراد میں سے ایک شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ مبینہ قاتل سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مبینہ قاتل سے جائے وقوعہ کی نشان دہی بھی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل نے بتایا کہ اس نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کیگاؤں سے ہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے کھیتوں سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں