کے پی ہاکی لیگ، کوہاٹ کی ٹیم نے دو صفر سے مقابلہ جیت لیا

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:55

کے پی ہاکی لیگ، کوہاٹ کی ٹیم نے دو صفر سے مقابلہ جیت لیا
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں چارسدہ کے آسٹرو ٹرف پر کوہاٹ اور مردان کی ٹیموں کے مابین دوسرا میچ کھیلا گیا کوہاٹ کی ٹیم ابتداء ہی سے گیم پر حاوی رہی ‘ کھیل کے پہلے کوارٹر میں کوہاٹ کی ٹیم نے پہلا گول کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں دوسرا گول کیا جوکھیل کے اختتام تک جاری رہا ‘ مردان کی ٹیم کی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردئیے کوہاٹ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے چوتھے منٹ میں جبکہ دوسرا گول بیسویں منٹ میں کیا گیا جو کھیل کے اختتام تک رہا اور یوں مردان کی ٹیم نے یہ مقابلہ دو صفر سے جیت لیامیچ کے دوران مردان ٹیم کے سپورٹرز اپنے ٹیم کی کھلاڑیوں کو گرائونڈ سے چیخیں مار کر مشورے دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں