ڈی پی او کی تھانہ فریدٹاؤن میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کردئیے

اتوار 26 اگست 2018 23:00

چیچہ وطنی۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال غلام مبشرمیکن نے کہاہے کہ پولیس مظلوم کی دادرسی ہرصورت یقینی بنائے گی ،کوئی قانون سے بالاترنہیں ،جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ فریدٹاؤن میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی اوسٹی سرکل ہمایوں افتخاراورایس ایچ او انسپکٹرمحمد حیات خاں بھی موجود تھے۔

انہوں نے سائلین کے مسائل سنیں اوران کے حل کیلئے فوری مناسب احکامات جاری کردیے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کا موقع دیا ہے اورہمیں اپنے اختیارات کا درست انداز میں استعمال کرتے ہوئے انصاف کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس ملازمین سے میٹنگ کی اوران کے مسائل سنیں۔

انہوں نے ملازمین کو اپنی ڈیوٹی ایماندار،محنت اورلگن سے کرنے کی ہدایت کی۔تھانہ آنے والے تمام سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اورمعمولی نوعیت کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ میں موجود ریکارڈ کا ملاحظہ کیا اورایس ایچ اونے انہیں تھانہ کے دیگر اموربارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں