تعلیم کے بغیرمعاشرے کی تشکیل نو نا ممکن ہے،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال

اتوار 21 اپریل 2019 13:15

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرمعاشرے کی تشکیل نو نا ممکن ہے ،حصول تعلیم کا مقصد تعمیر انسانی ہے، کامرس ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ،گورنمنٹ اور پرائیویٹ کامرس کالجزایسے نوجوان متعارف کروا رہے ہیںجو بلا شبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں -ترقی یافتہ معاشرے میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا مقام رکھتے ہیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کی 52واں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد بلال اشرف باجوہ ،پرنسپل پروفیسر محمد طارق محمود ،سابق پرنسپلز کالجز ،اساتذہ ،ماہرین تعلیم ،والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی -انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے اس سفر کو اپنی عملی زندگی میں لے کرآ نا ہے اور اسی محنت ،لگن اور جذبے سے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے -انہو ںنے کہا کہ مجھے کالج ہذاکی عمارت میںکلین اینڈ گرین پاکستان کی ایک جھلک نظر آئی ہے ،نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر انہوں نے پرنسپل اور اساتذہ کی تعریف بھی کی-اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ادارہ کے سربراہ کا اہم رول ہوتا ہے ،نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں توازن بے حد ضروری ہے اور طلبا و طالبات میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا چاہیے تا کہ ان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمد طارق محمود نے کہا ادارہ سے فارغ التحصیل طلباو طالبات معاشرے کے تمام شعبوں میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں -انہو ںنے طلبا و طالبات قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں اور کالج کے اساتذہ ان کی بہتر تعلیم وتربیت پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں -انہوں نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی محنت ،جستجو اور لگن سے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں گے -تقریب میں آخر میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں