چیچہ وطنی، پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جی ٹی روڈ کے کناروں پر درخت لگانے کی تقریب کا انعقاد

اتوار 18 اگست 2019 15:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جی ٹی روڈ کے کناروں پر درخت لگانے کی خصوصی تقریب منعقد کی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور دوسرے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں این ایچ اے کے افسران ،ضلعی انتظامیہ اور دوسرے سرکاری محکموں کے ملازمین ،سول سوسائٹی ،اخباری نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنا اپنا پودا لگا کر اس اہم قومی مہم میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پلانٹ فار پاکستان ڈے کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ ملک کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے اور اس کی آبیاری بھی کرے انہوں نے سوسائٹی کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عام شہریوں کی شرکت کے بغیر کوئی قومی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا اور سو سائٹی کی شرکت سے وزیر اعظم عمران خان کا وژن پورا کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں