ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر SHO تھانہ غازی آباد سید علی حسن کاظمی اور ان کی ٹیم نے راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار کرلیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 14:11

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر SHO تھانہ غازی آباد سید علی حسن کاظمی اور ان کی ٹیم نے راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار کرلیے
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت پرASP/SDPO سلمان ظفر سرکل چیچہ وطنی کی زیر نگرانی SHO تھانہ غازی آباد سید علی حسن کاظمی اور ان کی ٹیم سب انسپکٹر حسن ممتاز نے راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث گینگ معشوقی اوڈھ کے چار ارکان و اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے. جن کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی و مال مویشی برآمد کرلیے. ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ 3 عدد پسٹل و زندہ روند اور ایک عدد 12بور رائفل برآمد- ملزمان واردات کی نیت سے علاقہ تھانہ غازی آباد میں گھاٹ لگائے بیٹھے تھے جنھیں تھانہ غازی آباد کی پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کیا.

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں