چیچہ وطنی، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 17 اگست 2019 15:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور سپیشل بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سنٹر کے اساتذہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ کشمیریوں سے پاکستان کے رشتے کی بنیاد مضبوط ہے اس لئے ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کو ایک دن کشمیر چھوڑنا پڑے گا۔ بعد ازاں کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں