شہر بھر میں 20 انصاف سستی موبائل شاپس عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر اشیائے صرف فراہم کر رہی ہیں، اے ڈی ایگری مارکیٹنگ

ہفتہ 10 اپریل 2021 16:50

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہر بھر میں 20 انصاف سستی موبائل شاپس عوام کو مارکیٹ ریٹ سے بھی کم نرخوں پر اشیائے صرف فراہم کر رہی ہیں،  ان شاپس پر تمام تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں جن کی کارکردگی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔

ان میں سے13موبائل شاپس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 7سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ ڈاکٹر اسد نذیر کے مطابق یہ موبائل شاپس فتح شیر کالونی،محمد حسین کالونی، چک نمبر135/9L،محلہ فرید گنج،چک نمبر 95/6R،چک نمبر 82/6R،جونیجو کالونی،چک نمبر 101/6AR، چک نمبر 3/10Lہڑپہ سٹیشن، چک نمبر 131/9L،چک نمبر 132/9L،چک نمبر98/9L،چک نمبر 56/GD،چک نمبر 7/4R،چک نمبر 90/9L،چک نمبر85/6R،اعوان کالونی،لالہ زار کالونی اور چک نمبر 82/6Rمیں صارفین کو سروس فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

  انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر زیادہ تر موبائل شاپس دیہی علاقوں میں بجھوائی جاتی ہیں تا کہ ملحقہ آبادیوں اور دیہات کے عوام کو بھی اشیا صرف ارزاں دستیاب ہو سکیں۔   ڈاکٹر اسد نذیر نے مزید بتایا کہ تمام اشیا صرف کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے جس کے لئے مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار اپنی نگرانی میں اشیا کا انتخاب کرتے ہیں ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں