پاکستان لازوال قربانیوں اور ہزاروں معصوم جانوں کا نذرانہ دے کر معرض وجود میں آیا ہے،پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق

منگل 14 اگست 2018 15:20

چیچہ وطنی۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں اور ہزاروں معصوم جانوں کا نذرانہ دے کر معرض وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت اور ترقی معاشرے کے ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم نئی نسل کو تحریک آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ان میں جذبہ حب الوطنی بھی پیداکریں تا کہ وہ ملک کے مستقبل کو سنوار سکیں -انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کے علاوہ فکیلیٹی ممبران ،سینئر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ یوم آزادی اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے سرکاری فرائض مکمل ایمانداری اور محنت سے ادا کریں اور مریضوں کی خدمت کی جو اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس سے کما حقہ عہدا برا ہونے کے لئے محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے -پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے تحریک آزادی کے شہداء کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کا نذارنہ دے کر مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا قیام ممکن بنایا جس میں ہم امن اور آزادی کی سانس لے رہے ہیں -تقریب میں پرچم کشائی کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے مریضوں میں تحائف بھی تقسیم کئے -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں