ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے ساہیوال میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

چیچہ وطنی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کی ہے جس کے لئے ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے تا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے کاروباری افراد آسانی سے گوشوارے جمع کروا سکیں،یہ بات ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ذوالفقار علی نے اپنے دفتر میں شادی ہال اونرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کے نمائندہ تنظیموں کے اراکین سے ملاقات میں کہی ،انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں کو جرمانہ اور دیگر قانونی مشکلات پیش آئیں گی اس لئے تمام اہل افراد اپنے گوشوارے مقررہ تاریخ کے اندر جمع کروائیں جس کے لئے عملہ ان کی ہر ممکن رہنمائی کرے گا ،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے اور کاروباری طبقے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گوشوارے فائل کر کے سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں