سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

بارودی مواد،بال بیرنگ،اسلحہ ،ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نی کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بارودی مواد،بال بیرنگ،اسلحہ ،ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کو انٹیلی جنس معلومات پر گوگیرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا جو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دفاتر اور افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب،راز محمد،مولوی محمد یونس اور غازی حیات اللہ شامل ہیں جنکا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، دریں اثناء سی ٹی ڈی حکام نے گرفتاردہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے انہیں آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کی تحویل میں دیدیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں