ْضلعی انتظامیہ مسیحیوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:41

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں گراں خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں سراہا جانا چاہیے اور انہیں تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیی-ضلعی انتظامیہ مسیحیوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ وہ اپنی کرسمس کی تقریبات روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منا سکیں۔

میونسپل کارپوریشن میں کیل کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ انتظامیہ غریب مسیحیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سستا کرسمس بازار بھی لگا رہی ہے جہاں تمام اشیاء صرف ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی-کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ یہ تقریبات بے خوف و خطر ہو سکیں-انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی جس سے معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ تمام ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ کرسمس سے پہلے ادا کر دی جائے گی-انہوں نے گرجا گھروں کے اردگرد صفائی کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں