سنٹرل جیل ساہیوال کے 3ہیڈ واڈرز کو ترقی دیدی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:19

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سنٹرل جیل ساہیوال کے 3ہیڈ واڈرز کو چیف وارڈرز اور27واڈرز کو ہیڈ واڈرز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید نے ترقی پانے والے چیف واڈرز اور ہیڈ وارڈرز کو بیج لگائے ،تفصیلات کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر سنٹرل جیل ساہیوال کے 03ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈرز اور 27وارڈرز کو ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی -اس سلسلے میں دفتر ہذ امیں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقی پانے والے تمام ملازمین کوسپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید نے بیج لگائے ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دی اور اُن میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں