چیچہ وطنی، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرئیوانگ ٹیسٹ سنٹرکا افتتاح

بدھ 24 اپریل 2019 18:26

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرئیوانگ ٹیسٹ سنٹرکا افتتاح کردیا۔جس میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ایک ہی چھت تلے سہولیات میسرہوں گی ۔اورمینول ڈرائیونگ ٹیسٹ کی بجائے کمپیوٹرکے ذریعے امیدواران کا ٹیسٹ لیاجائے گااورڈرائیونگ لائسنس کے لیے فائل بھی مفت فراہم کی جائے گی جس سے شہریوں کوسہولت کی ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی ۔

ڈی پی اوآفس پہنچنے پر آرپی او شارق کمال صدیقی صاحب کا ڈی پی اوساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیا ،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اورجملہ ایس ڈی پی اوزنے ان کا پرتپاک استقبال کیا اوران کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاق وچوبنددستے نے ان کو سلامی دی اورپولیس بینڈ کی طرف سے بھی دھنیں بجاکران کا استقبال کیاگیا۔ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیا نے جناب آرپی اوشارق کمال صدیقی کو ساہیوال پولیس کی جانب سے کیے گئے عوام دوست اقدامات اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی اورڈسٹرکٹ پولیس آفس میں نئے قائم کیے گئے کمپلینٹ سنٹر،آئی ٹی اپریشنزروم PROآفس اینڈپولیس آفیشلز ویٹنگ روم ،استقبالیہ دفتراورخدمت مرکزکا وزٹ کروایااوران کو ڈی پی اوساہیوال کی جانب سے سووینئزپیش کیے گئے۔

اس موقع پرآرپی اوجناب شارق کمال صدیقی نے ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کی جانب سے کیے گئے عوام دوست اقدامات اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے ضلع ہذاکی کارکردگی کو ساہیوال رینج میں مثالی قراردیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں