چیچہ وطنی میں 3 سالہ بچی کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

منگل 14 ستمبر 2021 21:28

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) چیچہ وطنی میں تین سال کی بچی کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے بچی سے زیادتی ہونے کا بھی خدشہ ظاہرکیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی کی لاش نواحی گاؤں میں واقع مقامی بھٹہ خشت کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی، مقتولہ بچی کا والد بھی اسی اینٹوں کے بھٹے پرمزدوری کرتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق بچی کی لاش پر تشدد کے بھی نشانات پائے گئے ہیں اور قتل سے پہلے بچی سیزیادتی کابھی خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق بچی کو 2 روز قبل نامعلوم افراد نیقتل کیا، واقعیکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں