نامعلوم افراد نے چار بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 29 ستمبر 2021 22:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) نامعلوم افراد نے چار بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، فیصل آباد کا رہائشی عثمان شیخ نے عارضی طور پر چیچہ وطنی میں رہائش رکھی ہوئی تھی، اس نے چار بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کی تھی اور اپنی بیوی کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ،گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے ہم زلف کے گھر دعوت پر گیا، کھانا کھانے کے بعد وہ اکیلا گھر آگیا تو اسی اثنامیں نامعلوم افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے ریسکیو1122 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں