پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں کاروائی کرکے مضر صحت مشروبات کی بڑی مقدار برآمد کرلی

منگل 9 اپریل 2024 15:04

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں کاروائی کرکے مضر صحت مشروبات کی بڑی مقدار برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق گاؤں 30،گیارہ ایل میں واقع ایک کریانہ شاپ پر فروخت کیلئے رکھے گئے مشروبات چیک کئے گئے تو وہ نہ صرف زائد المیعاد بلکہ غیر معیاری بھی تھے،ٹیم نے 1795لٹر مضرصحت کاربونیٹٹد ڈرنکس موقع پر ہی تلف کرکے کریانہ سٹور کے مالک پر1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں