آر پی او ساہیوال کی زیر صدارت پولیس لائنز میں پولیس فورسز کا مشترکہ اجلاس

ہفتہ 13 اپریل 2024 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس افسران اور ملازمین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او فیصل شہزاد ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر سمیت ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مختار احمد جوئیہ ، ڈی ایس پی ہیڈکورٹر شہزاد گل ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا افتخار ، ایس ڈی پی او صدر سرکل تقی عباس شاہ اور اے ایس پی چیچہ وطنی سرکل معاذ الرحمان سمیت تمام ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی ۔

ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔آر پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورسز کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کی دیرینہ روایت محکمہ پولیس میں چلی آرہی ہے جو کہ مثبت اقدام ہے، اجلاس کے انعقاد کا مقصد سینئر افسران کا اپنے خیالات اور توقعات شیئر کرنا اور فورسز کے مسائل کو جاننا اور حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران اپنے محکمانہ یا ذاتی مسائل سے متعلق مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ فورسز کی ویلفئیر کےلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔بطور سربراہ ساہیوال ریجن پولیس میری خواہش ہے کہ پولیس افسران و جوان جرائم کے خلاف زیر و ٹالرینس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر مظلوم، مجبور، غریب سائلین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں انصاف فراہم کریں۔ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں