پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کسی صورت برداشت نہیں،مولانا فیض نذیر

جمعہ 12 اگست 2022 21:59

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) مبلغ اسلام سیاسی سماجی کارکن ومہتمم جامعہ فیض العلوم عربیہ مولانا فیض نذیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کسی صورت برداشت نہیں،بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ میںجام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان کی سا لمیت اپنی جان سے زیا دہ عزیز ہے ،دشمن کی ناپاک چالوں سے مسلمان اچھی طرح نمٹنا جا نتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا غزہ میں نہتے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ خواب غفلت سے نکل کر بیداری میں آئے اور عالی اداروں کے سامنے احتجاج کیا جائے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسلام ساڑھے چودہ سو سال سے دہشت گردی کا شکار چلا آرہا ہے،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی شان میںگستاخی کسی صورت برداشت نہیں،ایسا کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے،قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں،ناموس رسالت کا تحفظ اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں گے، ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر جمع ہیں نبی کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ،حکومت کی جانب سے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد کا نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں