aچنیوٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت

ئ* ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری

منگل 26 مارچ 2024 18:40

/چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کی زیر قیادت پتنگ بازی کے مضمرات سے متعلق آگاہی واک کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد ، ڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہور، ڈی ایس پی لیگل عبیداللہ اور دیگر پولیس افسران نے شہریوں کو پتنگ بازی کے مضمرات سے آگاہی دی اور موٹر سائیکلوں پر سیفٹی سٹک لگائیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی قاتل کھیل اور جرم ہے جس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ پتنگ بازی کی وجہ سے کئی افراد گھروں کی چھتوں سے گر کر اور گلے میں ڈور پھرنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہیومن ریسورس اور ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاہم پتنگ بازی کے مکمل خاتمہ کیلئے والدین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کو خونی کھیل سے روکیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں